جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشنز عید الاضحیٰ سے پہلے ادا کی جائیں گی

سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے بڑی عید سے پہلے بڑی خوشخبری مل گئی ہے، وفاقی حکومت نے عید الاضحی سے پہلے سرکاری ملازمین کوتنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔

زرائع کا کہنا ہے اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرلز کو سرکلر جاری کر دیا گیا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی سے قبل وفاقی اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 17 اگست تک تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کی ہدایات جاری کردی گئی ہے جبکہ تنخواہ، پنشن کی ایڈوانس ادائیگی کیلئے متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومتی وسول آرمڈ فورسز کو پنشن اور تنخواہ ایڈوانس دی جائے گی، فیصلہ ملازمین کو قربانی کرنے اور عید کی خوشیاں منانے کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں