جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواز شریف کے ساتھ وہی ہوگا جو بانی ایم کیو ایم کے ساتھ ہوا : شیخ رشید

نواز شریف کے ساتھ وہی

لاہور : شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کا صرف سیاسی جنازہ پاکستان آئے گا، نواز شریف کے ساتھ وہی ہوگا جو بانی ایم کیو ایم کے ساتھ ہوا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کا دھواں دھار پریس کانفرنس میں کہا کہ نواز شریف کی سیاست اب پاکستان میں نہیں آئے گی، صرف سیاسی جنازہ آئے گا۔ نواز شریف کے ساتھ وہی ہوگا جو بانی ایم کیو ایم کے ساتھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کا طبل بچ چکا ہے، نواز شریف کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ اب ان سے کھل کر سیاست ہوگی۔ پاکستانی فوج ملک کی سالمیت کی ذمہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کی طلبی کیلئے دو برطانوی اخبارات میں بھی اشتہار شائع کرانے کی درخواست دائر

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کرے تو پابندی لگنی چاہئے۔ دو ملاقاتوں کا ذکر کیا تو طوفان آگیا۔ خبردار کردوں کہ ریلائنس ہوٹل کی ملاقات کا بھی علم ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ مریم نواز کو باہر بھیجنا ہوتا تو 11 جماعتی اتحاد نہ بنتا۔ 31 دسمبر سے 20 فروری تک آپ کے 15 لوگ چھوڑ جائیں گے۔

متعلقہ خبریں