جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سعودی حکومت نے روضہ رسولﷺ کو بھی زیارت کیلئے کھول دیا

روضہ

مدینہ: سعودی حکومت نے عمرہ کی ادائیگی کی اجازت کے بعد روضہ رسولﷺ کو بھی یکم ربیع الاول سے زیارت کے لیے کھول دیا۔

سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور کا کہنا ہے کہ نمازی ایس او پیز کے ساتھ مسجد نبوی میں عبادت اور روضہ رسولﷺ کی زیادت کر سکیں گے۔

دوسری جانب شاہی ہدایت پر مسجد قبا بھی آج سے نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔

سعودی عرب نے آج سے عمرے کے دوسرے مرحلے کا بھی آغاز کیا ہے جس کے تحت ڈھائی لاکھ مقامی شہریوں کو عمرہ کی اجازت ہو گی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں زائرین کو ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا کی وباء میں کمی کے بعد چار اکتوبر کو عمرہ اور زیارت کی اجازت دے دی۔

متعلقہ خبریں