جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

دورہ سری لنکا کے شیڈول

پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے بالآخر ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا پہنچے گی جبکہ تین روزہ وارم اپ میچ 11 سے 13 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

یہ پڑھیں  : سری لنکا میں معاشی بحران، جاوید آفریدی کی سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بڑی پیشکش

اس کے بعد دو ٹیسٹ میچز ہوں گے، پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے 20 جولائی تک گال میں ہو گا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی سیریز کے وینیوز پر مشاورت طویل ہونے کی وجہ سے شیڈول کے اعلان میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

متعلقہ خبریں