جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کوئٹہ سول اسپتال حملہ، عدالتی بائیکاٹ کے ساتھ شہداء کی دوسری برسی

کوئٹہ کے سول اسپتال میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے شہداء کی آج دوسری برسی منائی جارہی ہے شہدا کی یاد میں صوبے کی عدالتوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے سیمینار منعقد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وکلاء تنظیموں کی جانب سے آج صوبے کی عدالتوں میں یوم سوگ اور یوم سیاہ منایا جارہا ہےجبکہ بلوچستان ہائی کورٹ میں شہداء کی یاد میں سیمینار منعقد کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں ملک بھر سے آئے ہوئے وکلاء شرکت کریں ۔

وکلاء تنظیموں کی اپیل پر آج صوبے کی عدالتوں میں یوم سوگ اور یوم سیاہ  منایا جارہا ہے اور  عدالتی کارروائی کا بھی بائیکاٹ کیاجائے گا۔

کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دو سال قبل بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کی میت سول ہسپتال لانے پر خودکش حملہ ہوا تھا اس دھماکے میں وکلاء سمیت چوہتر افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں