جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 19 نومبر کو ہوگا

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 19 نومبر کو ہوگا، اس مرتبہ چاند کو جزوی گرہن لگے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا، چاند گرہن کا نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا، آسٹریلیا اور یورپ کے دیگر حصوں میں کیا جاسکے گا، اس کے علاوہ ایشیا سمیت شمال اور مغربی افریقا میں بھی چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر ہوگا، چاند کو جزوی گرہن 12 بجکر 19 منٹ پر لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں نجی کمیٹیوں کے چاند دیکھنے پر پابندی لگادی گئی

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جزوی چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر شروع ہوگا، چاند گرہن کا مکمل اختتام 5 بج کر4 منٹ پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں