جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کورونا کی دوسری لہر؛ ملک بھر میں ریکارڈ 59 ہلاکتیں سامنے آگئی

پاکستان

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک روز میں ریکارڈ 59 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38983 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2665 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں وبا سے مزید 59 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 662 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6.8 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7662 ہوگئی ہے جب کہ مجموعی کیسز 3 لاکھ 74 ہزار 173 تک جا پہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 897 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 18 جانیں چلی گئیں، ڈھائی ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 162227 ہوگئی ہے جب کہ 2816 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 114010 ہے اور 2848 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں، بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16744 اور ہلاکتیں 161 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 44097 اور 1325ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 6000 افراد وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور 140 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4526 اور 94 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 26569 ہے اور اب تک 278 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں