کینگروز کی چستی اور پھرتی کا راز سامنے آگیا

لندن: ورلڈ چئمپین ایسے نہیں بنتے، کرکٹ کی دفاعی ورلڈ کپ چئمپین ٹیم آسڑیلیا کی کارکردگی کا راز سامنے آگیا ۔ کینگرو ٹیم حقیقی کینگروں کی طرح محنت کرکے چستی اور پھرتی برقرار رکھتی ہے ۔

آسٹریلیا کی کارکردگی کا راز یہ ہے کہ سیمی فائنل سے قبل کوچ جسٹن لینگر کی نگرانی میں خصوصی سیشن کا اہتمام کیاگیا تھا

تمام کھلاڑیوں نے کوچ کےہمراہ گھاس پر ننگے پیر چکر لگایا۔ میدان کے وسط میں پہنچ کر دائرے کی شکل میں بیٹھ کر تیس منٹ تک بات چیت کرتے رہے تھے۔

ننگے پاؤں کھیلنے کی یہ ترکیب ارتھنگ یا گراؤنڈنگ کہلاتی ہے جس سے آسڑیلوی ٹیم اپنی چستی اور پھرتی برقرار رکھتی ہے۔

آسٹریلوی ویب سائٹ کے مطابق یہ طریقہ جسم کے حیاتیاتی نظام کو معمول پر لاتا ہے، یہ طریقہ بیماری، چوٹ اور تھکاوٹ میں آرام پہنچاتا ہے۔