کراچی : ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کی خدمت کا شیوہ پیپلز پارٹی کا ہے، آصف زرداری پر بیہودہ الزام لگایا گیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے صرف الزامات لگا سکتے ہیں۔ جو خود کو پاکستان کا لیڈر کہتا ہے، وہ صرف میں میں کرتا رہتا ہے۔ صرف اپنی بات کرتا ہے۔ آصف زرداری پر بیہودہ الزام لگا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : زرداری پر قتل کا الزام، عمران خان کے بیان سے دشمن ایجنسیز فائدہ اٹھا سکتی ہیں : رانا ثناء اللہ
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی کو کیسے ووٹ پڑ گئے۔ ہمیں ووٹ ہمارے کام کی وجہ سے ملے ہیں۔ کراچی والوں نے انہیں دیکھا جو دھرنوں کی سیاست کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی کراچی کی خدمت کی سیاست نہیں کرتا، یہ شیوہ پیپلز پارٹی کا ہے۔ پیپلز پارٹی نے کراچی کے پارکس کی رونقیں بحال کیں۔ 4 پارکس ہم پہلے ہی کھول چکے ہیں۔