وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری، آج مزید 2 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے

لندن:آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز تین روز بعد ہوگا، شریک ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے آج اور کل مزید 2 ،2 میچز کھیلے جائیں گے۔

آج ساؤتھ ایمٹن میں مقامی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ میزبان انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں اپنا پہلا پہلا وارم اپ میچ جیت چکی ہیں، جب کہ سری لنکا اور انگلینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ورلڈکپ سے قبل آخری دو وارم اپ میچز کل منگل کو ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش ، انڈیا کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ اتوار کو شیڈول دونوں وارم اپ میچز بارش کی نظر ہوئے تھے۔