جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عشروں ملک پر راج کرنے والے شریف خاندان کو اسی ملک کے نظام صحت پر شک ہے: فیاض الحسن

شہباز

لاہور: فیاض الحسن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ضمانتی شہباز شریف بھی قانونی پیچیدگیوں کے سہارے لندن فرار ہونے کے چکروں میں ہیں، عشروں ملک پر راج کرنے والا شریف خاندان اسی ملک کے نظام صحت پر شک کرتا ہے۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ملک سے فرار ہونے کی شدید خواہش دیکھ کر ہنسی آتی ہے، عشروں ملک پر راج کرنے والا شریف خاندان اسی ملک کے نظام صحت پر شک کرتا ہے۔

فیاض الحسان چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سابق وزیر قانون کے قانون سے متعلق بیانات بھی سمجھ سے بالاتر ہیں، ساری ن لیگی قیادت اپنی غیر قانونی حرکات کے باعث مقدمے بھگت رہے ہیں۔ ان کے آقا اسی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لندن رکنے کے نت نئے بہانے تراشتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کو بیرون ملک اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ضمانتی شہباز شریف بھی قانونی پیچیدگیوں کے سہارے لندن فرار ہونے کے چکروں میں ہیں، گزشتہ روز بیگم صفدر اعوان نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلسہ کیا۔ کک بیکس، منی لانڈرنگ، سرکاری وسائل کا ذاتی استعمال کرنے والے ہمیں قانون نہ سمجھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ وزیراعظم عمران خان کے تبدیلی کے نعرے سے خوفزدہ ہے۔ اس نظام کی تبدیلی سے ن لیگ کے اقتدار میں واپسی کے راستے بند ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں