جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی

رمضان

کراچی: رمضان المبارک میں طلبہ کو نئے وقت پر اسکول آنا ہوگا، محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صبح کی شفٹ والے اسکولز 7:30 سے 11:30 اور دوسری شفٹ 11:45 سے 02:45 تک کھلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا 8 اپریل کو لانگ مارچ کا اعلان

جمعہ والے روز اسکول 7:30 سے 10:30 بجے تک کھلیں گے۔

متعلقہ خبریں