جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

سندھ حکومت نے عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست کر دیا

ایئر ایمبولینس

کراچی: زریں عمر شریف کا کہنا ہے کہ عمر شریف ایئر ایمبولینس میں واشنگٹن جائیں گے۔

سندھ حکومت نے معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف کو امریکا لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست کر دیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اہل خانہ کو اس حوالے سے یقین دہانی کرادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمر شریف کے علاج کیلئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا ڈاکٹروں سے رابطہ

عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر شریف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن لے کر جایا جائے گا جہاں علاج پر آنے والے تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ویزے کے حصول میں عمر شریف کی مدد کرے گی، جس کے بعد عمر شریف ایئر ایمبولینس میں واشنگٹن جائیں گے۔

اہلیہ عمر شریف نے مداحوں سمیت حکومتی وزراء کا شکریہ اداکرتے  ہوئے کہا کہ  اچھی خبر یہ ہے کہ عمر شریف کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ائیر ایمبولنس میں سفر کرنے کے قابل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمر شریف کی صحت سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں