جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

حکومت سندھ آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ناراض ہوگئی

آئی جی

کراچی: آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے ڈائریکٹ وفاقی سرکار کو خط کیوں لکھا،وزیر اعلی سندھ برہم ہوگئے محکمہ داخلہ سندھ کا آئی جی سندھ کو برہمی والا خط ارسال کردیا گیا۔

آئی جی مشتاق احمد مہر کا ڈائریکٹر وفاق کو براہ راست خط تحریر کرنے پر وزیر اعلی سندھ برہم ہوگئے، محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو برہمی والا خط ارسال کردیا۔

آئی جی سندھ نے تیس مارچ کو وفاقی اسٹبلیشمینٹ ڈویزن کو خط ارسال کیا تھا، مشتاق مہر نے نا پسندیدہ افسران کی خدمات وفاقی سرکار کو واپس لینے کی سفارش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کا آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ، آخری وارننگ بھی دیدی

آئی جی سندھ کے خط کو قانون کے خلاف قرار دیا گیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے خط میں کہا ہے کہ آئی جی سندھ نے گورنمنٹ رولز آف بزنس 19 86 کی خلاف ورزی کی ہے۔ وفاق اور دیگر صوبائی حکومتوں کو وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے علاوہ خط نہیں لکھا جاسکتا ہے۔

خط آئی جی سندھ کو تنبیھ کی گئی کہ وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بغیر خط کیوں لکھا، پولیس افسران کی خدمات یا دیگر صوبائی حکومتوں کے حوالے وزیر اعلی سندھ کی منظوری سے کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں