جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سندھ ہائی کورٹ نے فلم جوائے لینڈ کے خلاف درخواست مسترد کردی

فلم جوائے

کراچی : پشاور اور لاہور کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں بھی فلم جوائے لینڈ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے مؤقف اختیار کیا کہ فلم مکمل طور پر اسلامی نظریات کے بنیاد کے خلاف ہے۔ یہ فلم آئین پاکستان کے آرٹیکل 227 کے خلاف ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے فلم دیکھی ہے؟ جس پر درخواست گزار نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے، اسلامی ملک میں ایک ٹرانسجینڈر جنسی تعلقات برقرار رکھ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : جوائے لینڈ فلم پر پابندی کی درخواست پر وزارت اطلاعات، پیمرا و دیگر سے جواب طلب

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ آپ نے سنا ہے یا خود دیکھا ہے، جس پر جواب آیا کہ میں نے سنا ہے۔ مجھے تھوڑا سا تیاری کے لئے وقت دے دیں۔ میں فلم جوائے لینڈ کا اسکرپٹ پڑھ لوں اور پیش بھی کر دوں گا۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

متعلقہ خبریں