جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

کینسر میں مبتلا ماں سے ہمدردی کیلئے بیٹے نے بھی اپنا سر منڈوا دیا

کینسر

کینسر جیسی دردناک بیماری میں مبتلا ماں سے ہمدردی کیلئے بیٹے نے بھی اپنا سر منڈوا دیا۔

آج کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کرسی پر بیٹھی ہیں اور سیلون میں حجام کا کام کرنے والے اپنے بیٹے سے سر منڈوا رہی ہیں۔

نوجوان نے ماں کے بال کاٹنے کے بعد خود ہی شیونگ مشین کے ذریعے اپنے تمام بال بھی کاٹ لیے جبکہ دکان پر موجود عملے نے بھی خاتون سے ہمدری کرتے ہوئے اپنے سر منڈوالیے۔

یہ بھی پڑھیں: اب آنسوؤں سے کینسر کی تشخیص ہوگی، جدید لینسز ایجاد

نوجوانوں کے اس عمل نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں