جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

اسپیکر نے توشہ خانہ اسکینڈل میں نااہلی ریفرنس کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھجوا دی

نااہلی ریفرنس

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عمران خان کی توشہ خانہ اسکینڈل میں نااہلی کے ریفرنس کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی منظوری کے بعد حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم نے مشترکہ ریفرنس دائر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کو الیکشن کمشنر کے بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگنا چاہیئے: مریم نواز

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے 29 دن اس ریفرنس پر آئینی و قانونی ماہرین اور اتحادی قیادت سے طویل مشاورت کی۔

41 صفحات پر مشتمل ریفرنس میں سابق وزیراعظم پر 52 تحائف کو ضوابط کے خلاف کم قیمت لینے کی جانب متوجہ کیا گیا ہے، محسن شاہ نواز رانجھا، آغا رفیع اللہ اور مولانا صلاح الدین کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس گزشتہ روز جمع ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں