جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جمہوریت کا بھاشن وہ دے جس نے سیاسی میدان میں محنت کی ہو : مراد سعید

جمہوریت کا بھاشن

اسلام آباد : مراد سعید کا کہنا ہے کہ ملک کو برباد کرنے والے مجرم این آر او چاہتے ہیں، جمہوریت کا بھاشن وہ دے جس نے سیاسی میدان میں محنت کی ہو۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ قوم کو جمہوریت کا بھاشن وہ دے جس نے سیاسی میدان میں محنت کی ہو۔ عوام نے انہیں سیاسی اور انتخابی میدان میں مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : دھاندلی کا شور مچاتے ہیں لیکن شو آف ہینڈ پر اعتراض کرتے ہیں : مراد سعید

انہوں نے کہا کہ کسی کی جیب میں بھارت کا پیسہ اور کوئی اسرائیل سے دوستی کیلئے بے تاب ہے۔ عوام سے مسترد شدہ 11 جماعتوں کا واحد ہدف ابھرتی ہوئی معیشت کو نشانہ بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست، معیشت اور نظام حکومت برباد کرنے والے مجرم این آر او چاہتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے بعد اب سندھ کے لٹیروں سے رہائی کی باری آن پہنچی ہے۔

متعلقہ خبریں