جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپوزیشن رہنماؤں کی تقریریں قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں : وزیر اعلیٰ پنجاب

اپوزیشن رہنماؤں کی تقریریں

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے جلسے میں اپوزیشن رہنماؤں کی تقریریں قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد پاکستان کی ترقی کو روکنے کے درپے ہے۔ پی ڈی ایم دشمن کے ایجنڈے پر چل رہی ہے۔ پاکستان کے ادارے ہر شہری کے لئے قابل احترام ہیں۔ اداروں کی مضبوطی پاکستان کی مضبوطی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 707 افراد سامنے آگئے، 3 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ اداروں کو کمزور کرنے والے عناصر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ اداروں کے خلاف مذموم عزائم رکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ اداروں پر بلا جواز الزامات لگانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں قوم اداروں کو متنازعہ بنانے کی ہر کوشش کو ناکام بنائے گی۔ کوئٹہ کے جلسے میں اپوزیشن رہنماؤں کی تقریریں قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان کے مفادات کو یکسر فراموش کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں