جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

تیز رفتار گاڑی ایک سڑک سے اڑتی ہوئی دوسری سڑک پر جاگری

گاڑی

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہائی وے پر خوفناک حادثہ پیش آیا جس کی ویڈیو دوسری گاڑی کے ڈیش بورڈ کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک سڑک سے اڑتی ہوئی دوسری سڑک پر جاگری۔

حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، خاتون ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں اور اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 6300 فٹ کی بلندی سے گرنے والی خواتین معجزانہ طور پر بچ گئیں

ویڈیو بنانے والی گاڑی میں موجود شخص نے فوری پولیس کو اطلاع دی، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا اسے معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں