جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

افسوسناک خبر، سوتیلے باپ نے دو بچوں اور بیوی کو قتل کردیا

قتل

لاہور: سوتیلے باپ نے دو بچوں سمیت دوسری شادی کرنے والی بیوی کو بھی قتل کردیا واقعہ تھانہ گرین ٹاؤن کی حدود میں پیش آیا۔

گھریلو ناچاقی ایک اور خاندان موت کے گھاٹ چڑھ گیا لاہور گرین ٹاؤن خاکی شاہ دربار کے قریب افسوس ناک واقعہ پیش آیا، گھر سے تین تشدد شدہ لاشیں ملی پولیس موقع پر پہنچ تو معلوم ہوا ایک ہی خاندان کے تین افراد قتل ہوئے ہیں لاشوں کی پہنچان شمیم بی بی 16 سالہ فوزیہ اور 14 سالہ فیصل سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: نوکرانی نے چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے پر مالکن کو قتل کردیا

پولیس کی جانب سے موقع پر شواہد اکھٹے کیے گئے اور تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ شمیم بی بی کے دورے خاوند عاشق نے مقتولین کو تیز دار آلہ سے قتل کیا اور فرار ہوگیا جس پر سی سی پی او لاہور نے کاروائی کا حکم دیا۔

ملزم کی گرفتار کے حکم بعد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کاروائی کرتے ملزم عاشق کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اقبال جرم کرلیا ہے ملزم نے گرفتاری کے بعد بتایا کہ قتل کی وجہ گھریلو ناچاقی تھی۔ اب مزید کاروائی کے لئے ملزم کو انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے جہاں تفشیش کے بعد ملزم کو عدالت پیش کیا جائے گا،

متعلقہ خبریں