جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سونے کی قیمت میں اضافہ، ڈالر مہنگا ہوگیا

سونا

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام تیزی پر ہوا، انٹربینک میں بھی ڈالر 64 پیسے مہنگا ہوگیا۔ فی تولہ سونا 1600 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 10 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔

ہفتے کے تیسرے روز حصص بازار میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 41 ہزار 665 پوائنٹس کی سطح پر ہوا جس کے بعد مارکیٹ 362 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 27 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ دن بھر 213 کمنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 119 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: صنعتی شعبے کو اضافی استعمال پر سستی بجلی کی فراہمی کی منظوری

انٹر بینک میں ڈالر 64 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر 159.82 روپے سے بڑھ کر 160.46 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 30 ڈالر مہنگا ہوکر 1831 ڈالر کا ہوگیا۔ مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 1600 روپے اضافے سے 1 لاکھ 10 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونا 1372 روپے مہنگا ہوکر 94 ہزار 993 روپے کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1200 روپے پر مستحکم رہی۔

متعلقہ خبریں