جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کشمیر سے آخری ہندوستانی فوجی کے انخلاء تک جدوجہد جاری رہے گی : وزیر اعظم آزاد کشمیر

کشمیر سے آخری ہندوستانی

مظفر آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ کشمیر سے آخری ہندوستانی فوجی کے انخلاء تک جدوجہد جاری رہے گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے یوم سیاہ کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری ریاست جموں و کشمیر سے آخری ہندوستانی فوجی کے انخلاء تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈوگرہ کے ہندوستان کے ساتھ غیر قانونی و جعلی الحاق کو کشمیری عوام نے مسترد کرتے ہوئے مسلح جدوجہد شروع کی۔ آزاد کشمیر جنگی جہازوں کے مقابلے میں ایک رائفل سے لڑنے والے مقامی مجاہدین نے آزاد کروایا۔

یہ بھی پڑھیں : یوم سیاہ : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کو 73 برس مکمل

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی دھمکی کا آزاد کشمیر کے لوگ منہ توڑ جواب دیں گے۔ بی جے پی کو بتانا چاہتا ہوں آزاد کشمیر کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ سبق سکھائیں گے کہ یاد رکھو گے۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہماری آزادی کے لیے معاون و مددگار لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کی افواج ہماری دعوت پر آزادکشمیر میں آئیں تھیں۔ ہندوستان ریاست جموں و کشمیر میں ایک قابض جارح اور غاصب کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ لارڈ ماونٹ بیٹن نے بھی کہا تھا کہ ڈوگرہ کے الحاق کی قانونی حیثیت نہیں کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔

متعلقہ خبریں