جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی دونوں بیگمات کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا

شاہ کی دونوں بیگمات

اسلام آباد : وکیل نے عدالت سے استدعا کی جس پر سپریم کورٹ سے خورشید شاہ کی دونوں بیگمات کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔

سپریم کورٹ میں خورشیدہ شاہ کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس شریک ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاریوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے کہ خورشید کی بیگمات سے متعلق کہا کہ دونوں بزرگ خواتین سکھر سے ہر سماعت پر آتی ہیں۔ یہ لوگ شریک ملزمان ہیں ان کا براہ راست کوئی کردار نہیں۔ خورشید شاہ کی بیگمات کے نام صرف ایک ایک پلاٹ کروایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی فارن پالیسی کی ناکامی ہے : خورشید شاہ

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کا کیس ہائیکورٹ کو بھجوایا تھا۔ اب ہائیکورٹ سے دوبارہ مسترد ہونے پر خورشید شاہ کا کیس سپریم کورٹ آ گیا ہے۔ کیا شریک ملزمان کی درخواستوں کو مرکزی ملزم کے کیس کے ساتھ سنا جائے۔

وکیل نے کہا کہ خورشید شاہ کے علاوہ باقی تمام شریک ملزمان ہیں۔ بہتر ہے کہ تمام درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جائے۔

سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی دونوں بیگمات کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ نیب وکیل نے خورشید شاہ کی بیگمات کو استثنیٰ دینے کی مخالفت کی اور کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کیا تھا۔

عدالت نے خورشید شاہ ریفرنس کے تمام ملزمان کی ضمانت سے متعلق مقدمات کو یکجا کردیا۔ عدالت نے کیس کو جلد سماعت کیلئے دوبارہ مقرر کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

متعلقہ خبریں