کابل: افغانستان میں طالبان نے دارالحکومت کابل کے پارکوں میں خواتین کے داخلے پر پابندی لگادی ہے۔
طالبان حکومت کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی المنکر کے ترجمان نے کہا کہ کابل کے پارکوں کی انتظامیہ کو بتا دیا گیا ہے کہ وہ عورتوں کو پارکوں میں آنے کی اجازت نہ دیں۔
طالبان کہتے ہیں کہ شہر کے پارکوں میں اسلامی قوانین پر عمل نہیں کیا جا رہا تھا۔
خیال رہے کہ اگست 2021 میں جب سے طالبان نے اقتدار اپنے ہاتھ میں لیا تھا ملک میں خواتین کے حقوق اور ان کی آزادی پر شدید پابندیاں لگا دی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان کا روس سے تیل، گیس اور گندم کی سپلائی کا معاہدہ
قوانین کے مطابق خواتین کو ہفتے کے تین دن اتوار، پیر، منگل کو پارکوں میں آنے کی اجازت دی گئی تھی، لیکن پارکوں کی انتظامیہ کو دی جانے والی نئی ہدایات کے مطابق اب خواتین کو مرد رشتہ داروں کے ہمراہ بھی پارکوں میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔