جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ماسکو مذاکرات میں طالبان کو حمایت مل گئی، اقوام متحدہ سے مدد کا مطالبہ

متحدہ سے مدد

ماسکو : افغانستان کے معاملے پر ہونے والے اجلاس نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کے لئے کانفرنس بلائے۔

روس میں افغانستان کے حوالے سے ہونے والی بات چیت میں پیش رفت سانے آگئی۔ طالبان نے کانفرنس میں شریک خطے کے 10 ممالک کی حمایت حاصل کرلی۔ مذاکرات میں پاکستان اور چین سمیت 10 ممالک شریک ہوئے تھے۔ ماسکو مذاکرات میں حمایت کے بعد افغانستان کو اقوام متحدہ سے مدد ملنے کی راہ آسان ہوگئی۔

افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ شرکاء نے افغانستان کی علاقائی سلامتی اور خود مختاری کے احترام کا عزم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں خواتین والی بال ٹیم کی کھلاڑی قتل، طالبان پر الزام

جاری اعلامیے کے مطابق عالمی برادری افغان عوام کی فوری مدد کیلئے مشترکہ کوششیں کرے۔ افغان قیادت پائیدار امن کیلئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر عمل کرے۔ اقوام متحدہ افغانستان کی تعمیر نو کے حوالے سے جلد ازجلد کانفرنس بلائے۔

عالمی امن کے حصول کیلئے افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری ضروری ہے۔ موجودہ افغان قیادت اعتدال پسند اندرونی و بیرونی پالیسی اپنائے۔ افغانستان سے انخلاء کرنے والے ممالک کی تعمیر نو کیلئے فنڈنگ کرنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں