جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چین سے کورونا ویکسین لانے والا تیسرا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

تیسرا طیارہ

اسلام آباد : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا کورونا لانے والا تیسرا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

کورونا ویکسین لانے کے لئے بیجنگ جانیوالا تیسرا بوئنگ طیارہ ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔ پی آئی اے کی پرواز، پی کے 6854 نے ویکسین کی تیسری کھیپ لے کر 12 بجکر 30 منٹ پر اسلام آباد ائیرپورٹ لینڈ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : لوگ زیادہ تعداد میں ویکسین لگوانے کیلئے رجسٹرڈ ہورہے ہیں : اسد عمر

حکومتی ہدایات پر پی آئی اے کے تین خصوصی طیارے گزشتہ روز چین سے کوویڈ ویکسین لینے گئے تھے۔ تین طیاروں کے ذریعے مجموعی طور پر دس لاکھ ویسکین چین سے پاکستان لائی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں