جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خیبرپختونخوا میں کورونا کی تیسری لہر مزید شدت اختیار کرگئی

کورونا شدت

پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا کی تیسری لہر مزید شدت اختیار کرگئی، پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مریضوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی۔

ذرائع کے مطابق بیڈز کی کمی کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت نے ایل ار ایچ کے نئے بلاک کو کورونا مریضوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، نیا بلاک پانچ سو بیڈز پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کورونا سے 19 افراد انتقال کرگئے

ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق پانچ سو بیڈز پر مشتمل بلاک میں کورونا کے مریضوں کو منتقل کرنا شروع کردیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ اولڈ پلمونالوجی یونٹ کو بھی فعال کردیا گیا ہے آکسیجن کی مسلسل سپلائی پر چوبیس گھنٹے نظر رکھی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں