جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

استعفوں کی دھمکی صرف پھلجھڑی ہے : شیخ رشید

استعفوں کی دھمکی صرف

اسلام آباد : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اسلام آباد شوق سے آئے، استعفوں کی دھمکی صرف پھلجھڑی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ اپوزیشن سے مثبت گفتگو کرے گی۔ استعفوں کی دھمکی صرف پھلجھڑی ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری عمل کو سپورٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 31 جنوری تک عمران خان کو مستعفیٰ ہونا پڑے گا : بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اسلام آباد آنا چاہتی ہے تو شوق سے آئے۔ پی ڈی ایم والے چاہتے ہیں جمہوریت بند گلی میں جائے۔ ن لیگ کی پارٹی کے صدر شہباز شریف ہیں اور وہ سیاست کو آگے لے جانے کی بات کریں گے۔

متعلقہ خبریں