جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

این آر او دے کر ٹوئٹسں کے ذریعے الزام لگانے کا وقت ختم ہوگیا : مریم اورنگزیب

این آر او دے کر

اسلام آباد : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چوروں اور مافیا کو این آر او دے کر عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں، بیان، ٹوئٹسں کے ذریعے الزام لگانے کا وقت اور تماشا ختم ہوگیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ شہباز شریف پر اب الزام لگا کر عوام کی نظر چوروں اور مافیا کو دئیے ہوئے این آر او سے نہیں ہٹا سکتے۔ بیانات اور ٹویٹس کے ذریعے الزامات لگانے کا وقت ختم ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس جو ثبوت تھے وہ بھیج دئیے تھے، جہاں سے زور دار طمانچہ پڑا ہے۔ لندن کورٹ، سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور این سی اے کے طمانچے کی گونج پوری دنیا نے سُنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو صادق اور امین کا سپریم کورٹ، ہائی کورٹ، نیشنل کرائم ایجنسی، لندن کورٹ نے سرٹیفیکٹ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کا کرپشن کیس دیکھیں، پھر کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی احتساب میں لگی رہتی ہے

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اور ان کی چور کابینہ کی "ضمانت” کو تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔ ان چوریوں اور ڈاکوں کی تفصیل عوام کو بتائیں جو عمران صاحب کی سرپرستی میں تین سال سے جاری ہیں۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ 800 ارب کی چینی، 600 ارب کا آٹا، 122 ارب کی ایل این جی، 126 ارب کی بی آر ٹی، 500 ارب سے زائد ادویات سمیت ہزاروں ارب کی ڈکیتی پر چور عمران صاحب اینڈ مافیا کا یوم حساب قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوروں اور مافیا کو این آر او دے کر عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں۔ بیان، ٹوئٹسں کے ذریعے الزام لگانے کا وقت اور تماشا ختم ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری اور این آر او جو دیا ہے، اس پر تفصیلات عوام کو بتائیں۔ ضمانت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، عمران صاحب، ان کے اے ٹی ایمز اور مافیاز کے اکاؤنٹس کی تفصیل عوام کو دکھائیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو پتہ چلنا چاہیے کہ تین سال میں عمران صاحب اور ان کے اے ٹی ایمز نے کتنے اکاؤنٹس بھرے۔ ابھی کچھ سکینڈلز سامنے آئے ہیں، عوام کے سامنے اصل ہوشربا کرپشن کی داستان آنا ابھی باقی ہیں۔ عمران صاحب اور ان کے اے ٹی ایمز کی ہزاروں ارب کے اسکینڈل اور کرپشن کی سزا عوام کاٹ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں