جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

جواد احمد کی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، گانا ریلیز کردیا

کسان

بھارتی کسان گزشتہ کئی ماہ سے ذرعی اصلاحات کے خلاف احتجاج کررہے ہیں بھارتی کسانوں کے احتجاج کو دنیا بھر سے حمایت حاصل ہورہی ہے

بالی ووڈ اداکاروں نے بھی کسانوں کے حق میں بات کی ہے اور بی جے پی حکومت سے کسانوں کے مطالبات ماننے پر زور دیا ہے۔

بھارتی کسانوں کو بہت سی مشہور شخصیات کی سپورٹ مل رہی ہے۔ وہیں گلوکار جواد احمد نے بھی گانا ریلیز کرکے دنیا بھر کے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

جواد احمد کے 3 منٹ دورانئے کے گانے کا ٹائٹل ’’کسانا‘‘ ہے۔ کسانا پنجابی میں کسان کو کہاجاتا ہے۔ اس سے قبل جواد احمد نے ٹوئٹر پر کہا تھا وزیراعظم، صدر، جنرل، جج اور پولیس آفیسرز یہ سب وہ کھاتے ہیں جو آپ بوتے ہیں یہ سب بھوک سے مرجائیں اگر آپ بوئیں اور کاٹے نہیں یہ سب خادم ہیں اور آپ فراہم کنندہ ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں:پولیس کے تشدد کا شکار کسان اپنے مطالبات منوانے میں کامیاب ہوگئے

یوٹیوب پر جواد احمد نےاپنے گانے کے بارے میں لکھا ’’کسانا دنیا بھر کے کسانوں کے لیے ایک انقلابی گانا ہے۔

اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کی تحریک اور ترغیب دے۔ جواد احمد کی طرف سے یہ گانا کسانوں کی تمام عالمی تحریکوں کے نام ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں