جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مشیر تجارت کا پاکستانی اشیاء کے ٹرک کا ایران کے راستے ترکی پہنچنے پر اظہار مسرت

ایران کے راستے

اسلام آباد : عبدالرازاق داؤد نے پاکستانی اشیاء کے ٹرک کا ایران کے راستے ترکی پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ٹی آئی آر معاہدے کے تحت پاکستان سے اشیاء لے جانے والا پہلا ٹرک ایران کے راستے ترکی پہنچ گیا۔ یہ اعلان کرنا میرے لیے خوشی کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد، سات روز میں اجلاس بلانا ضروری ہے : ماہرین

انہوں نے کہا کہ این ایل سی ٹرک 28 ستمبر کو کراچی سے روانہ ہوا تھا۔ ٹرک 5300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے 7 اکتوبر کو استنبول پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ علاقائی رابطہ پالیسی کے تحت رابطے کے نئے دور کا آغاز ہے۔ برآمد کنندگان اس سہولت کو استعمال کر کے لاگت اور وقت کی بھی بچت کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں