جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گزشتہ سال کی نسبت تجارتی خسارہ میں 101 ملین ڈالر کا اضافہ

گزشتہ سال کی نسبت

اسلام آباد : گزشتہ سال کی نسبت تجارتی خسارہ میں اضافہ ہوگیا۔

رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران گزشتہ سال کی نسبت تجارتی خسارہ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مالی کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ میں 101 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ پہلے ماہ میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 9 ارب 74 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پہلی سہہ ماہی میں بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا

ادارہ شماریات کے جولائی سے نومبر تجارتی اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق تجارتی خسارہ درآمدات میں اضافہ کے باعث بڑھا۔ جولائی سے نومبر کے دوران 19 ارب 48 کروڑ ڈالر کی درآمدات ریکارڈ ہوئیں۔ گزشتہ مالی سال اسی عرصہ کے دوران 19 ارب 17 کروڑ ڈالر کی درآمدات ریکارڈ ہوئیں تھیں۔

نومبر 2020 کے دوران نومبر 2019 کی نسبت تقریبا 10 فیصد درآمدی بل بڑھا۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 4 ارب 31 کروڑ ڈالر کی درآمدات رہیں۔ گزشتہ ماہ کے دوران دو ارب سترہ کروڑ ڈالر کی برآمدات رہی۔ ‏اکتوبر 2020 کی نسبت گزشتہ ماہ برآمدات میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ خبریں