جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

برطانیہ نے بھارت کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا

برطانیہ

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھارت کا مجوزہ دورہ منسوخ کردیا اور برطانیہ نے بھارت کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا کی تشویش ناک صورت حال پر ریڈلسٹ میں شامل کیا گیا ہے، بھارت کو 23 اپریل سے سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ میں شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: بھارت سے پاکستان آنے والے مسافروں پر پابندی عائد

بھارت سے آنے والے برطانوی اور آئرش باشندوں کو 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ بھارتی دار الحکومت نئی دہلی میں آج سے ایک ہفتے کے لیے سخت لاک ڈاؤن ہوگا۔

متعلقہ خبریں