جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

امریکہ نے بھی پاکستان کو سیاحت کے لیے سازگار ملک قرار دے دیا

سیاحت کے لیے

اسلام آباد : پاکستان کے لیے ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی۔ امریکہ نے بھی پاکستان کو سیاحت کے لیے سازگار ملک اور اسلام آباد کو اپنےعملے کے لیے دوبارہ فیملی اسٹیشن کا درجہ دے دیا۔

برطانیہ کے بعد اب امریکہ نے بھی پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس کے بعد امریکی شہریوں کو بنا کسی خوف و خطر پاکستان جانے کی اجازت ہوگی۔

امریکہ کی جانب سے جاری ہونے والی ایڈوائزی میں پاکستان میں سلامتی کی صورت حال بہتر ہونے کا اعتراف کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ کا یورپی یونین سے 47 سالہ ساتھ ختم ہوگیا، بریگزٹ کا سفر تمام ہوا

امریکی سفری ہدایات میں برطانوی ٹریول ایڈوائزری کا حوالہ دیتے ہوئے امریکہ نے پاکستان کو سیاحت کے لیے سازگار ملک قرار دیا اور اسلام آباد کو اپنےعملے کے لیے دوبارہ فیملی اسٹیشن کا درجہ دے دیا۔ پاکستان نے بھی امریکہ کی طرف سے مثبت سفری ہدایات کا خیرمقدم کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی پاکستان کے حوالے سے نئی ٹریول ایڈوائزری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی صورت حال میں بہتری ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے امریکہ کے اس اقدام کو درست سمت کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا۔

متعلقہ خبریں