جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

امریکہ نے شام میں القاعدہ سے منسلک گروپ کے سینئر لیڈر کو ہلاک کر دیا

القاعدہ سے منسلک

واشنگٹن : امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے شام کے صوبے ادلب میں ایک کارروائی کے دوران القاعدہ سے منسلک گروپ کے ایک سینئر رہنماء کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ پیر کو ہونے والے حملے میں القاعدہ سے منسلک حراس الدین کے ایک سینئر لیڈر ابو حمزہ ال یمنی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ موٹر سائیکل پر اکیلے سفر کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں ٹرین اور ٹرک کی ٹکر، تین افراد ہلاک

بیان کے مطابق اس سینئر رہنما کو ہٹانے سے القاعدہ کی امریکی شہریوں، ہمارے شراکت داروں اور دنیا بھر میں معصوم شہریوں کے خلاف حملے کرنے کی صلاحیت متاثر ہوگی۔

مقامی تنظیم کے مطابق آدھی رات سے کچھ دیر قبل ایک شخص اس وقت ہلاک ہو گیا، جب اس کی موٹر سائیکل کو دو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ لاش کو ادلب شہر کے فرانزک ڈیپارٹمنٹ میں منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں