جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

افغانستان میں ڈرون حملہ غلطی قرار، امریکہ نے شہریوں کی ہلاکت پر معافی مانگ لی

شہریوں کی ہلاکت پر

واشنگٹن : امریکا نے افغانستان میں کیئے گئے ڈرون حملے کو غلطی قرار دیتے ہوئے شہریوں کی ہلاکت پر معافی مانگ لی۔

امریکا کا داعش کے اہم رہنماء کو ڈرون حملے میں مارنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔ سات بچوں سمیت دس افراد کی ڈرون حملے میں ہلاکت کو امریکا نے غلطی قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں امن کیلئے بھرپور کوشش کرینگے، کسی دوسرے ملک کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے

سربراہ یو ایس سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل میکنزی نے ڈرون حملے میں شہریوں کی ہلاکت پر معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ کابل میں 29 اگست کا ڈرون حملہ المناک غلطی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے میں مارے جانے والوں کے خاندان سے معافی مانگتا ہوں۔ ڈرون حملے میں دہشت گرد نہیں عام شہری مارے تھے۔

متعلقہ خبریں