جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکی صدر نے کورونا وبا سے پیدا بحران کی ذمہ داری قبول کرلی

ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آخری صدارتی مباحثے کے دوران کورونا وبا سے پیدا بحران کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کے درمیان الیکشن سے قبل آخری صدارتی مباحثے میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا میں کورونا وائرس سے پیدا بحران کی وجہ وہ ہیں۔

ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا میں کورونا وائرس آنا میری یا جو بائیڈن کی غلطی نہیں بلکہ چین کی ہے، یہ چین کی غلطی کے باعث دنیا میں پھیلا، تاہم جب میں نے کورونا سے بچاؤ کے لیے چین سے پروازیں بند کیں تو جو بائیڈن نے مخالفت کی۔

متعلقہ خبریں