جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کورونا کے خلاف جنگ ابھی اختتام سے بہت دور ہے: جو بائیڈن

بائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے خلاف جنگ ابھی اختتام سے بہت دور ہے۔

چند روز قبل صدر جو بائیڈن نے کورونا کے باعث امریکا میں پانچ لاکھ سے زائد اموات کا خدشہ ظاہر کیا تھا لیکن ساتھ ہی کہا تھا کہ عالمی وبا کی روک تھام کے لیے ہم بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی فرمانروا سے ٹیلی فونک رابطہ، ہر ممکن دفاعی تعاون فراہم کیا جائے گا : جو بائیڈن

امریکی صدر نے اپنے ملک کے شہریوں کو خبردار بھی کیا ہے کہ عالمی وبا کے خلاف جنگ ابھی اپنے اختتام سے بہت دور ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے کورونا کے دوران مدد کرنے اور مہلک وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک اعشاریہ نو ٹریلین ڈالر کا بل منظور کیا ہے جسے منظوری کے لیے سینیٹ بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں