جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

معیشت کا پہیہ نہیں چل رہا، آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ ناجائز ہے: وزیر خرانہ

شوکت

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ ناجائز قرار دیتے ہوئے آئی ایم ایف پروگرام پر نظرثانی کا عندیہ دے دیا۔ اجلاس کے دوران وزیرخزانہ نے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کو کھری کھری سنا دی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس فیض اللہ کموکا کی زیر صدارت ہوا۔ وزیر خزانہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ ناجائز قرار دے دیا اور ساتھ ہی آئی ایم ایف پروگرام پر نظرثانی کا عندیہ دیا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ زیادتیاں کیں، بجلی ٹیرف بڑھانے سے کرپشن بڑھے گی۔ معیشت کا پہیہ نہیں چل رہا اور آئی ایم ایف بجلی ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا توانائی شعبے کے بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں پر تحفظات کا اظہار

وزیرخزانہ نے کمیٹی کو بتایا کہ معیشت کی بحالی اور استحکام کے لئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ حکومت جن اداروں کو نہیں چلا سکتی ان کی نجکاری کر دی جائے گی۔

اجلاس میں کمیٹی رکن رمیش کمار نے کہا کہ شوکت عزیز سے اب تک جتنے وزیر خزانہ آئے معیشت کو استحکام نہ دلوا سکے۔ جس پر شوکت ترین نے رکن قومی اسمبلی کو کھری کھری سنادی، کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتا ہوں لیکن آپ مجھے نہ بتائیں کہ کیا پلان بنانے ہیں، میں نے آئی ایم ایف سے بہتر انداز میں مذاکرات کیے۔

متعلقہ خبریں