جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

کورونا ویکسین لگوانے پر خاتون 17 کروڑ کی مالک بن گئی

کورونا

سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کورونا ویکسین لگوانے پر خاتون ایک ملین ڈالرز ( 17کروڑ سے زائد  پاکستانی روپے) کی مالک بن گئی۔

25 سالہ جوانے ژو (Joanne Zhu) ان 30 لاکھ لوگوں میں شامل تھی جنہوں نے ویکسین لگوانے کے عوض ملین ڈالرکے لکی ڈرا میں حصہ لیا تھا۔

خوش قسمتی سے جوانے ژو کا نام لکی ڈرا میں آگیا اور وہ گھر بیٹھے کروڑ پتی بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: 5 منٹ پہلے لاٹری خریدنے والا شخص 3 کروڑ کا مالک بن گیا

ژو کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز ایک فون کال آئی پر میں کام میں مصروف تھی فون اٹھا نہیں سکی البتہ لکی ڈرا والوں نے دوبارہ فون کیا اور مجھے کروڑ پتی بننے کی اطلاع دی۔

جوانے ژو نے انعامی رقم سے فیملی کے ساتھ چین جانے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ خبریں