جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

کیڑوں کو بھگانے کیلئے آگ جلانے والی خاتون کو سبق مل گیا

کیڑوں

مشی گن: امریکا میں ایک خاتون نے کار میں موجود کیڑوں کو بھگانے کے لیے آگ جلائی تو وہ خود بھی جل گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں 31 سالہ خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

خاتون کو گاڑی میں بیڈ بگز نامی کیڑے دکھائی دیے تو انہوں نے خوفزدہ ہو کر الکوحل چھڑکا اور آگ لگا دی، لیکن اس کوشش میں وہ خود بھی جھلس گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب؛ بارشوں کے بعد بڑی تعداد میں سانپ رہائشی آبادی میں آگئے، ویڈیو وائرل

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑی کی گاڑی بھی وہاں پہنچ گئی جبکہ خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اب خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ خبریں