جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

سب سے زیادہ بلندی پر فٹبال کھیلنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا

ریکارڈ

لزبن: پرتگال کے لیجنڈ فٹبالر لوئس فِیگو اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی ایک ٹیم نے زیرو گریویٹی میں فٹبال کھیل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے فیگو اور دنیا بھر کے کھلاڑیوں کی ایک ٹیم خصوصی جہاز میں سوار ہوئی جس میں ایک فٹبال فیلڈ موجود تھی.

جہاز میں زیرو گریویٹی کا ماحول بنانے کے لیے 20 ہزار 230 فٹ کی بلندی پر جہاز نے پیرا بولک راستہ اپنایا۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبالر لیونل میسی کے جوتوں کی نیلامی نے ورلڈ ریکارڈ بنادیا

جہاز میں کھیلے گئے گیم نے کسی پیرابولک پرواز میں سب سے زیادہ بلندی پر فٹبال کھیلنے کا ریکارڈ توڑا۔

لوئس فِیگو کہا کہ فٹبال حدود سے ماورہ کھیل ہے اور یہ دنیا بھر کے لوگوں کو متحد کرتی ہے، ایسے اسٹیڈیموں میں فٹبال کھیلی ہے جہاں ذات پات سے بالا جذبات سے بھرے مداح ہوتے تھے اور ایسا ہی تجربہ 20 ہزار فِٹ کی اونچائی پر فٹبال کھیل کر ہوا۔

متعلقہ خبریں