اسلام آباد : پاکستان اور متحدہ عرب امارات ایمریٹس ایئر لائن کے اے 380 کی پاکستان میں پروازوں کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے کہا ہے کہ بہت جلد ایمریٹس کی ایئر بس اے 380 کی کمرشل پروازیں پاکستانی ایئر پورٹس پر اتریں گی، جس میں مسافروں کی اضافی گنجائش سے کرائے کم کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے متحدہ عرب اماراتی بینکوں کو قرضہ لوٹا دیا، زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالر رہ گئے
انہوں نے کہا کہ دیگر شعبوں سمیت پاکستانی ایوی ایشن میں بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔ ایوی ایشن میں بہتری کیلئے اماراتی سفیر کے تعاون پر ان کے ممنون ہیں۔ انتخابات ضروری ہیں، لیکن حالات کے مطابق اگر کچھ وقت بعد ہوجائیں تو مضائقہ نہیں۔