جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

شوہر کا بیوی پر بدترین تشدد

لاہور:  تھانہ کاہنہ کے علاقہ میں شوہر کا بیوی پر تشدد کا واقعہ پیش آیا جس میں شوہر نے ملازموں کے ساتھ ملکر بیوی کے سر کے بال کاٹ دیے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کاہنہ کے علاقہ میں شوہر کا بیوی پر تشدد کا واقعہ منظر عام پر آیا۔ متاثرہ خاتون  کا کہنا تھا کہ میرا شوہر میاں فیصل روزانہ دوستوں کو گھر لاتا اور ان کے سامنے اسے رقص کرنے کا کہا کرتا تھا، رقص سے انکار پر شوہر نے تشدد کیا اور پائپوں سے مارا۔

مجھے نوکروں کے سامنے ننگا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور ملازموں کے ساتھ ملکر میرے سر کے بال کاٹے۔ پولیس کے پاس گئی تو مجھ سے پیسوں کا تقاضہ کرتے رہے۔ جب تھانے گئی تو میرے پاوں مین جوتی تک نہیں تھی، اہلکاروں نے میڈیکل کروانے کے لیئے بھی پیسے مانگے۔

متاثرہ خاتون نے اپنے خاوند فیصل پر مقدمہ درج کردیا اور پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کردی

متعلقہ خبریں