جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

2021 بھی کورونا وائرس کا سال ہوگا : عالمی ادارہ صحت

2021 بھی کورونا

برسلز : عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ وباء کے خاتمے کا مطلب یہ نہیں کہ وائرس ختم ہوگیا، 2021 بھی کورونا وائرس کا سال ہوگا۔

عالمی ادارہ صحت کے یورپ کے لئے ڈائریکٹر ہینز کلوج نے جرمن اخبار کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ سال 2021 بھی کورونا وائرس کا سال ہوگا، وباء اگلے سال کے آغاز میں ختم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کام کررہی ہے : برطانوی وزیر صحت

انہوں نے کہا کہ وباء کے خاتمے کا مطلب یہ نہیں کہ وائرس ختم ہوگیا، لیکن سخت حفاظتی اقدامات  کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وباء کے خلاف جدوجہد میں رواں سال 3 موضوعات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پہلا موضوع ویکسین مہم پروگرام میں تیزی لانا، دوسرا تبدیل شدہ وائرس کے مقابل ویکسین میں تبدیلی کرنا اور تیسرا سماجی فاصلے  اور دیگر حفاظتی تدابیر کو برقرار رکھنا ہے۔

متعلقہ خبریں