جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں بڑے مافیاز بیٹھے ہیں، جو قانون سے اوپر ہیں : وزیراعظم

پاکستان میں بڑے

ڈی آئی خان : وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مافیاز کہتے ہیں ہمیں این آر او دو اور غریب کو پکڑو، پاکستان میں بڑے مافیاز بیٹھے ہیں، جو قانون سے اوپر ہیں۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں میں سے نہیں جو اسلام کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ریاست مدینہ کا قیام دنیا کا سب سے بڑا انقلاب تھا۔ میں نے دنیا کی تاریخ پڑھی ہے۔ ریاست مدینہ کے اصول دنیا کی تاریخ میں انقلابی تھے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے قرآن شریف ہماری بہتری کے لیے بھیجا ہے۔ نبی ﷺ کی سیرت پر چلتے ہیں تو چھوٹا آدمی بڑا آدمی بن جاتا ہے۔ مزدور جب غیر مند ہوتا ہے، تو لوگ اس کی عزت کرتے ہیں۔ انصاف انسان کو آزاد کردیتا ہے۔ ہمارے نبی ﷺ نے سب سے پہلے انصاف قائم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑے مافیاز بیٹھے ہیں، جو قانون سے اوپر ہیں۔ مافیاز کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھارے ہیں۔ مافیاز کہتے ہیں ہمیں این آر او دو اور غریب کو پکڑو۔ مافیاز کو این آر او دیں گے، تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ کی بات کرنا دھاندلی کا منصوبہ ہے : مریم نواز

وزیراعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ نے انسانوں کے صادق اور امین کے کردار کو اوپر اٹھایا۔ کبھی جھوٹے لوگ قوم نہیں بناسکتے تھے۔ اللہ کو ماننے والے بڑی قوم بنتے ہیں۔ جب تک ہم صادق و امین نہیں بنتے تب تک بڑی قوم نہیں بن سکتے۔ اللہ نے اس ملک کو کسی چیز کی کمی نہیں دی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مافیاز کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ کچھ اربوں روپے کی جائیداد میں باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔ قوم کو بتانا چاہتا ہوں مافیاز کے خلاف جنگ میں ہم کامیاب ہوں گے۔ ماضی کے حکمرانوں نے ملکی نظام کو مضبوط نہیں ہونے دیا۔  نواز شریف کا نام لئے بنا عمران خان نے کہا رسیدیں پیش کرنے کے بجائے باہر بیٹھ کر تقریریں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی مہنگائی ہوئی۔ دنیا میں اشیاء کی قیمتیں اتنی نہیں بڑھیں، جتنی ایک سال میں بڑھی ہیں۔ آبادی بڑھتی رہی اور اناج کی پیداوارنہ ہوئی تو مستقبل میں بھوک ہوگی۔ دالیں اور گندم برآمد کرنا پڑ رہی ہیں۔ زرخیز ملک ہونے کے باوجود گزشتہ سال 40 لاکھ ٹن گندم درآمد کی۔

ان کا کہنا تھا کہ تیزی سے بڑھتی آبادی کو روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ 50 سال بعد پاکستان میں ڈیم بن رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں