جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

افغان طالبان کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں: اسد عمر

اسد عمر

واشنگٹن: اسد عمر کا کہنا ہے کہ افغانستان کی ترقی کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، افغان طالبان کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں۔

فاقی وزیر اسد عمر کا پاکستانی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کی گئیں، سی پیک کے بارے میں خصوصی طور پر بات چیت کی، پاکستان میں چلنے والی نجی شعبے کی کمپنیوں سے متعلق بات چیت ہوئی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پچھلے سال ترقیاتی اخراجات 100فیصد ہوئے، بدقسمتی سے 2سپر پاورز نے افغانستان میں قبضہ کیا، افغانستان میں پائیدار استحکام شمولیتی حکومت سے ہی آئے گا، ہم بھی افغانستان میں شمولیتی حکومت کا قیام چاہتے ہیں، امید ہے افغانستان پر دنیا 90 کی دہائی کی غلطی نہیں دہرائی گی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی وجہ سے پوری دنیا میں بے یقینی کی صورتحال ہے : اسد عمر

ان کا کہنا تھا کہ افغان جنگ سے پڑوسی ممالک کو بھی نقصان پہنچا، بھارت بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کرتارہا ہے، پاکستان کو غیر مستحکم کرنا بھارتی حکومت کی اعلانیہ پالیسی ہے، پچھلے سال ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے تھا، اخراجات زیادہ ہوئے، پچھلے 2 سے 3 ماہ میں 200 ارب روپے کے پروجیکٹس کی منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں، پاکستان پر امن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، افغانستان کی ترقی کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، افغان طالبان کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں۔

متعلقہ خبریں