جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

کورونا وائرس کی تیسری لہر کا خطرہ بھی موجود ہے : سابق ڈائريکٹر ڈبليو ايچ او

کورونا وائرس کی

نیو یارک : عالمی ادارہ صحت کے سابق رہنماء کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کا خطرہ بھی موجود ہے۔

ڈبليو ايچ او کے سابق ڈائريکٹر جنرل ڈيوڈ نابارو نے ایک انٹرویو میں ايشيائی ممالک کے رد عمل کو سراہایا اور يورپی رد عمل کو تنقيد کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کورونا کی دوسری لہر سے نہیں مناسب طریقے سے نہیں نمٹا گیا تو کورونا وائرس کی تيسری لہر کا خطرہ بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.46 فیصد ہوگئی، آزاد کشمیر سب سے زیادہ متاثر

ان کا کہنا تھا کہ اگر بنيادی ڈھانچہ کھڑا نہ کيا گيا، تو مستقبل قريب ميں اقوام عالم کو کورونا کی ايک اور لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سابق ڈائريکٹر نے کہا کہ ایشائی ممالک نے کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیوں کے خاتمے میں کسی جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کیا، جبکہ یورپی ممالک نے ایسا کیا اور اب اس کا نتيجہ اب دوسری لہر کی صورت ميں ظاہر ہے۔

متعلقہ خبریں