جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں آج بھی بوندا باندی کا امکان، گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی

گرد آلود ہوائیں

کراچی : شہر قائد میں آج بھی بوندا باندی کا امکان ہے، جبکہ گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔

کراچی میں ایک اور بھیگی صبح کا آغاز ہوگیا۔ صبح سویرے بوندا باندی نے سبزہ نکھار دیا، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد سے 24 گھنٹوں میں تین لڑکیوں کا اغواء

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ شہر میں آج گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

متعلقہ خبریں